ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمان پارک سے گرفتار3 طلباء والدین کے حوالے

لاہور:زمان پارک سے حراست میں لئے گئے تین کمسن لڑکوں کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا۔

 پولیس نے کمسن لڑکوں کے روشن مستقبل کے لئے ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس نے بچوں کو والدین کا سہارابننے کی نصیحت کی ہے جبکہ بچوں نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کی طرف توجہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 

والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے لاہور پولیس کے اقدام کوسراہاہے۔ تینوں گرفتار نوجوان طالب علموں کو ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بچوں کو تمام غیرقانونی سرگرمیوں سے دوررہنے کی تلقین کی ہے۔ ڈی جی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ دیگر گرفتار بچوں کو بھی نصیحت کی جارہی ہے اورانہیں بھی رہا کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں