ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وسطی افریقا:سونے کی کان پر مسلح افراد کا حملہ ، 9چینی باشندے ہلاک

بامباری:وسطی افریقا میں سونے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 9چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں دو چینی باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں، بامباری کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

مسلح افراد پیر کی صبح پانچ بجے کان پر حملہ آور ہوئے،کان کنوں کی نعشیں دارالحکومت بنگوئی منتقل کردی گئی ہیں،فی الحال چینی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے وسطی افریقی جمہوریہ کے حکام سے حملے کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں