ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ نے پاسداران انقلاب کے7عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

لندن:برطانیہ نے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے 7اعلی عہدیداروں پرپابندیاں عائدکردی ہیں، جن میں اس کو مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں پاسداران انقلاب کوآپریٹو فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچ ارکان اوردوصوبوں تہران اور البرزمیں کام کرنے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے دو سینئرکمانڈرشامل ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمزکلیورلی نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کے ان سینئر رہنمائوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو حکومت کے وحشیانہ جبر میں رقوم بھیجنے کے ذمہ دارہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں