ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفاف الیکشن کے انعقاد پر نقطہ نظر سے آگاہ کیا، شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ ہوئی۔

ناشتے کے ساتھ اس ملاقات کا اہتمام پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی جانب سے کیا گیا۔

میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کے علاوہ، پاکستان میں تعینات یورپین و مسلم ممالک کے سفرا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دوران ملاقات ہم نے علاقائی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ہم نے شیڈول کے مطابق شفاف الیکشن کے انعقاد اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضا کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے نقطہ نظر سے شرکا کو آگاہ کیا، ہم اس ضیافت اور ملاقات کے اہتمام پر آسٹریلین ہائی کمشنر جناب نیل ہاکنز کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں