ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: 70 سالہ نمازی کو مسجد سے نکلتے ہی آگ لگادی گئی

لندن: برطانیہ میں ایک بزرگ نمازی کو شرپسندوں نے مسجد سے نکلتے ہی آگ لگادی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں برمنگھم کے علاقے میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو زندہ جلا دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 70 سالہ بزرگ کے مسجد سے باہر نکلنے کے بعد ایک نوجوان ان سے بحث کرتا نظر آرہا ہے۔ بزرگ کے کچھ دور جانے کے بعد ان کو آگ لگا دی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق 70 سالہ بزرگ کو آگ لگانے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بزرگ کو جیکٹ پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بزرگ کا  چہرہ آگ سے جھلس گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی  تفتیش برطانیہ کی  انسداد دہشت گردی پولیس کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں