ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے فیورٹ ہے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے۔

بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس شاہین آفریدی  جیسا بہترین فاسٹ بولر ہے، جس نے مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل جتوایا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ، حارث رؤف، احسان اللہ، محمد حسنین جیسے اچھے بالرز پاکستانی ٹیم میں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ چونکہ بھارت کی پچز بیٹر کے حق میں ہوتی ہیں، اس لیے وہی ٹیم کامیاب ہو سکتی ہے جس کابالنگ اٹیک زیادہ مضبوط ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں