ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے ملنے والے تحائف چھپائے

واشنگٹن :امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاوس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

رپورٹس کے مطابق ان تحائف میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 17 تحائف بھی شامل ہیں جن کی مالیت 47 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان بھارتی تحائف میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر کا گلدان، 4600 ڈالر مالیت کا تاج محل کا ماڈل، 6600 ڈالر کا قالین اور 1900 ڈالر مالیت کی کف لنکس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا، بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر کو دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں