ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران،برطانیہ،فرانس اورجرمن حکام کے درمیان ملاقات

ایران ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کےاعلی حکام نے اوسلو میں ملاقات کی ہے ۔

نائب ایرانی امور خارجہ اور مذاکرات کار علی باقری نے  ای تھری کے طور پر معروف اور جوہری معاہدے سے متعلق برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے اعلی حکام  کے ساتھ اوسلو میں ملاقات کی ہے۔

 باقری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہےکہ  ای تھری ممالک کے سیاسی ڈاریکٹرز  کے ساتھ اوسلو میں ملاقات کی ہے جس میں باہمی مفادات اور خدشات پر مبنی  موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

نائب امور خارجہ نےکہا کہ اس ملاقات میں ایران کے نظریات کی وضاحت کرنے اور موجودہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کا موقع ملا ہے،ایران  اپنے قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارتی کوششوں سے تمام مسائل کےحل کےلیے پرعزم ہے ۔

 البتہ باقری نے  اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں ملتوی ہوئےجوہری مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں  بتائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں