ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 دی ہنڈرڈ ڈرافٹ، بابر اعظم  شائیقین کے پہلی چوائس

اسلام آباد:دی ہنڈریڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈرافٹنگ کیلئے مداحوں کے ساتھ مقبول ترین کھلاڑیوں کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے کیا، جس میں کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ 

ٹوئٹر پر آرگنائزنگ کمیٹی نے پوسٹ شیئر کی جس میں حیران کن طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا،شاہین آفریدی 8فیصد، محمد رضوان 4فیصد مداحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (2کروڑ 76لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)میں لگنے کا امکان ہے،انکے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر، حارث رئوف اور نسیم شاہ 60,000پائونڈ یعنی (22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی 8ویمنز کرکٹرز نے بھی ہنڈریڈ لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں فاسٹ بالر ڈیانا بیگ دوسرے نمبر پر مہنگی ترین کھلاڑی ہیں، انکے علاوہ جویریہ رئوف 18,750پائونڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹنگ کا حصہ ہیں،ارم جاوید، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق نے بھی اس مسودے کے لیے دستخط کیے ہیں جس کی کوئی ریزرو قیمت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں