ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق کو پانی کے بحران کا سامنا،  صدر نے خبردار کر دیا

TOPSHOT – Iraq’s newly-elected President Abdul Latif Rashid waves during his inauguration and handover ceremony at al-Salam Palace in the capital Baghdad on October 17, 2022. (Photo by AHMAD AL-RUBAYE / AFP) (Photo by AHMAD AL-RUBAYE/AFP via Getty Images)

بغداد:عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے  ملک میں  پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کا ملک پانی کے ایک “غیر معمولی” بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

عراقی صدر نے خبردار کیا کہ یہ خوراک کے تحفظ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور “خطرناک” شرح سے نقل مکانی کا سبب بن رہا ہے،صدر رشید نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے دوران کہا کہ “پڑوسی ممالک کی آبی پالیسیوں کی وجہ سے بنیادی آبی وسائل میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

عراقی صدر نے کہا کہ پانی کی کمی عراق میں زرعی خوراک کے نظام، ماحولیاتی نظام اور سماجی استحکام کے لیے خطرات کا باعث ہے، پانی کے بحران کے پائیدار حل تلاش کرنے کی فوری ضرورت ہے، توقع ہے کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ان کے ملک کی پانی کی ضروریات اگلی دہائی میں بڑھ جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں