اسلا م آباد: وفاقی وزیربرائے تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کے بہتر مفاد میں پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوسراہا ہے۔
راناتنویر حسین نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اگست 2023 کے بعد مقرررہ وقت پرہوں گے، ملک کی سلامتی’ سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں کو سامنے رکھ کر الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت انتخابات ملتوی کئے ہیں۔
انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت پر زوردیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تقسیم کوختم کرے اور الیکشن کی ایک تاریخ پرفیصلہ کرے۔وفاقی وزیر نے آئندہ انتخابات کی شفافیت کویقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔