ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس، تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 19افراد ہلاک

 تیونس: اٹلی جانیوالے افریقی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے ایک اور واقعے میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق گروپ نے کشتی ڈوبنے کے حادثے کے نتیجے میں ان 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، انسانی حقوق گروپ کے مطابق مذکورہ تارکینِ وطن بحیرہ روم پار کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کشتی ڈوب گئی۔

   تیونس میں گزشتہ 4 روز  کے دوران اب تک تارکینِ وطنوں کی 5 کشتیاں ڈوبی ہیں جبکہ  اٹلی جانے کی کوشش کرنے والی 80 کشتیوں کو روکا گیا ہے۔

 تیونس کے کوسٹ گارڈز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کشتیوں کو روک کر ان میں سوار 3 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 تیونس کی یہ ساحلی پٹی افریقہ اور مشرق وسطی میں غربت اور تنازعات سے فرار ہونے والے لوگوں کیلئے یورپ میں ایک بہتر زندگی گزارنے کیلئے روانگی کا ایک اہم مقام بن گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اٹلی پہنچنے والوں میں سے 12ہزار افراد نے تیونس سے سفر کیا جبکہ 2022 کی اسی مدت میں یہ تعداد 1300 تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں