ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی نویدسنادی

اسلام آبا:ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان نے  سرکاری حج  اخراجات میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔

ایک بیان میں  ڈاکٹرعطا الرحمان کاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کیتحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپے کی کمی ممکن ہوسکے گی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔ 

ڈاکٹرعطاالرحمان نے مزید کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کوسستا کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔کوشش ہے شمالی ریجن کیلئے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے11لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔ 

مزید کہا کہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک دستیاب لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں