ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں بگولوں سے شدید تباہی،26 افراد ہلاک ،ہنگامی حالت کا نفاذ

امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔

خبرکے مطابق، ہوا کے بگولے سے 274 کلو میٹر تک تباہی کے آثار نمایاں ہیں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں ۔

دو روز قبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاؤن رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ صدر بائیڈن نے  متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی  ہے ۔

مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  مسی سپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہوائیں، اولے اور ہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے جس پر عوام کو متنبہ کیا گیا ہےکہ وہ اپنی حفاظت کا بھرپور بندوبست کریں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں