ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وفاداروں کی ہلاکت کا جواب، شام میں ایک اورامریکی اڈے پر حملہ

ایرانی وفاداروں کی ہلاکت کا جواب، شام میں ایک اورامریکی اڈے پر حملہ

واشنگٹن :امریکاکی جانب سے مشرقی شام فضائی حملوں میں 11 ایران نواز عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔ اس کے جواب میں شمال مشرقی شام میں العمر آئل فلیڈ میں ایک امریکی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے کی اطلاع پر امریکہ کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تہران کے وفادار گروپوں جو المیادین شہر کے قریب تعینات تھے نے تین میزائل داغے جن میں سے دو العمر آئل فیلڈ پر گرے اور تیسرا ایک مکان پر گرا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں