ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ،تارکین وطن کو فوجی اڈوں اور فیریز پر رکھنے کا منصوبہ

لندن: برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں میں رکھنے کی بجائے فوجی اڈوں یا غیر استعمال فیریز پر رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا اعلان چند ہفتوں میں متوقع ہے ، اس حوالے سے وزرا اشارہ دے چکے ہیں کہ سیاسی پناہ گزینوں کو ہوٹل میں رکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔ قبل ازیں چھٹیوں کے دوران کیمپوں اور طلبا کے ہالوں کو استعمال کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، تاہم اس تجویز کی منظوری کا امکان نہیں ہے۔

 یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ اگلے ہفتے وزیر اعظم رشی سونک کے غیر قانونی تارکین وطن بل کے خلاف بغاوت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ متعدد ٹوری اراکین پارلیمنٹیرین قانونی تارکین وطن بل کے خلاف ہیں ، مجوزہ حکومتی قانون پر پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں بحث متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں