ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی جوہری بیان بازی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے: نیٹو

برسلز:نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو ترجمان اوانا لونگیسکو کا کہنا تھا کہ روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس منتقل کرنے کا اعلان خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو چوکس ہے اور ہم تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال روس کی جوہری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ 

اوانا لونگیسکو نے کہا کہ نیٹو کے اتحادی ممالک اپنے بین الاقوامی وعدوں پر پورے احترام کے ساتھ عمل کرتے ہیں لیکن روس نے اپنے ہتھیاروں پر کنٹرول کے وعدوں کو مسلسل توڑا ہے۔ 

نیٹو ترجمان کا کہنا تھا کہ روس نے حال ہی میں نیو اسٹارٹ معاہدے میں اپنی شرکت معطل کردی ہے، روس کو تعمیل کی طرف واپس آکر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں