ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامعلوم افرادکی رات گئے جمائمہ کے لندن فلیٹ میں گھسنے کی کوشش

لندن:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ  کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھسنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصایر شیئر کرتے ہوئے جمائمہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو انہیں آگاہ کرے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں جمائمہ نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کر لیا ہے،  واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ ان کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی۔

جمائمہ کاکہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں،واضح رہے کہ رات میں جمائمہ کے فلیٹ میں گھسنیکی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں