ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کا احترام نہ کرنا قوم کی توہین ہے، حافظ حمد اللہ

respecting

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا، قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا، پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے، تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتا ہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی اس کا استحقاق ہے، جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کو اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں