ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں سیلاب سے تین افراد جان   بحق

ایران کے جنوب میں واقع صوبہ کرمان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں تین افراد جان   بحق ہو گئے ہیں۔

ایرانی ورکرز نیوز ایجنسی (ILNA) کے مطابق کرمان ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹر رضا فیلح نے صوبے کے 6 دیہات کو متاثر کرنے والے سیلاب کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں۔

رضا فیلح  نے کہا، "صوبہ کرمان کے ضلع کرفٹ میں سیلاب میں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تیسرے شخص کی لاش آبگرم گاؤں کے ندی سے  برآمد ہوئی ہے۔

رضا فیلح  نے کہا ہے کہ  علاقے میں بڑی تعداد میں ریسکیو  ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں  جو پانی  کی نکاسی اور امدادی   کاروائیں جاری رکھے ہوئے  ہیں۔    

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں