ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوموٹو کے متاثرہ فریق کو اپیل کا حق ملنا چاہیے، پاکستان بار کونسل

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اختیارات کے استعمال سے متعلق قومی اسمبلی بل کو سراہتے ہیں، آرٹیکل 184(3) کے تحت سو موٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے متاثرہ فریق کو اپیل کا حق ملنا چاہے۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ مطابق پاکستان بار کونسل بارہا مطالبہ کرتی رہی ہے سوموٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے معیار مرتب کیے جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 184(3) کے تحت مقدمات میں اپیل کا حق دستیاب ہو گا، مجوزہ مسودہ 19 مئی 2022 کو پاکستان بار کونسل کے وفد نے وزیر اعظم کے حوالے کیا تھا، سپریم کورٹ کے اختیارات پر اصلاحات وکلا   کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی ضرورت تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں