ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا

 اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ عمران  نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں