ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک  توسیع

 لاہور: سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز گفتگو اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی عدالت پیش ہوئے۔

 فاضل جج نے کہا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق آپ شامل تفتیش نہیں ہو رہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں تفتیش کا علم نہیں، شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

 فوادچودھری نے کہا کہ تفتیشی افسر ہمیں نہیں مل رہا، دفعات قابل ضمانت ہیں، ہم تھانے گئے ہیں، تفتیشی افسر نہیں ملتا، پراسیکیوشن خود اس مقدمے میں سنجیدہ نہیں نظر آرہی، دوران سماعت فواد چودھری کی وکیل نے ضمانت آج ہی کنفرم کرنے کی استدعا کی۔

 عدالت نے دونوں رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کو تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں