ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والا کون تھا ؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی:گلستان جوہرمیں مولانا صوفی مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والا کا نام سامنے آگیا ، پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمدعتیق نے قتل کی سپاری دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس افسر ملوث نکلا، مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔اعلیٰ تفتیشی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قتل کی سپاری پولیس کیانٹیلی جنس افسرمحمدعتیق نیدی، ملزم پولیس افسر قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ مفتی عبدالقیوم کاقتل بھی ملزم محمد عتیق کے گھر کے سامنے ہی کیا گیا اور قتل کی واردات سیقبل پولیس افسرعتیق ملزمان سے رابطے میں تھا۔حکام کے مطابق ملزم پولیس افسر محمد عتیق کا ٹرانسفر حال ہی میں ایف ا?ئی ایمیں کیا گیا تھا، ملزم پولیس افسرمحمدعتیق کئی حساس اوراہم مقامات پرڈیوٹیاں بھی دیتارہا اور کرائے کیقاتلوں کو 2مزید افراد کیقتل کی سپاری دیرکھی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعت کے عسکری ونگ سے ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا اجرتی قاتل علی اکبر،شاہد ماضی میں اپنی جماعت کیلئے ٹارگٹ کلنگ کرتے رہے ہیں ، ملزمان جیل سے رہا ہوئے تو معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئیاجرتی قاتل بن گئے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ممکنہ طور پر اجرتی قاتلوں کیذریعیحدف کونشانہ بنایاگیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان کو داخلی وخارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھی جبکہ مسلح ملزمان نے ہدف کو اکیلا دیکھ کر ٹاسک پورا کیا، گولی چلانے والے ملزم نے ماسک دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

کراچی پولیس نے صوفی عبدالقیوم کے قتل کی وجہ زمین کا مسئلہ قرار دیا تھا ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی عبد القیوم کا قتل مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ زمین کا مسئلہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں