ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان خودمختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو اپنے فیصلے خود کر سکتی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں رواں ہفتے ہونے والی سمٹ فار ڈیموکریسی میں شرکت نہ کرنے کے پاکستان کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدم موجودگی سے باوجود اسلام آباد کے ساتھ  تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک وسیع تر مسائل پر مشترکہ کام کرتے ہیں۔ واشنگٹن جمہوریت اور انسانی حقوق جیسے معاملات پر اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے لیے فیصلے کر سکتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم سیکورٹی پارٹنرشپ بھی ہے۔

پختونخوامیں بڑھتی دہشت گردی اور اس سلسلے میں پاک امریکا تعاون سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ گہری سیکورٹی شراکت داری ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔امریکا اپنے شراکت داروں بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں