ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان، بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ:بلوچستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ژوب تا ڈی آئی خان روڈ پر دانہ سر اور مانیخوا کے درمیان بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے چند مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی کلومیٹر کے علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر کوئیک رسپانس دیا گیا ۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ایم ای آر سی بادینزئی اور مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کی گئیں اور اسلام آباد، پشاور، سوات سے مسافر ٹرانسپورٹ کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ۔

ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک کے پی اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ۔دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  نے کہا کہ چمن میں کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہِ سلیمان رینج میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی پہاڑوں پر بھی طوفانی بارش سے دونوں صوبوں کے بارڈر ایریاز میں سیلابی صورتِ حال رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں