ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن معطلی کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پرعمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے دبائوڈالا جارہا ہے۔ پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں