عراق کے شمال میں دہشت گردوں کے رہائشی کیمپ سے فرار ہونے والے دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گردوں نے ترکیہ کے حابور سرحدی تھانے میں گرفتاری پیش کر دی ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "عراق کے شمالی رہائشی کیمپوں سے فرار ہونے والے PKK کے مزید 4 دہشت گردوں نے ہمارے حابور سرحدی تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی ہے۔ دہشت گردوں کے لئے نجات کا واحد راستہ ترک عدالت کے سامنے ہتھیار پھینکنا ہے”۔