ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ زائرین کو بڑی رقم اور قیمتی اشیاء ساتھ نہ لانے کی ہدایت

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کیلئے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ سعودی عرب لانے سے گریز کی ہدایت کردی۔

وزارت حج و عمرہ نے مالی فراڈ سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

وزارت نے سفارش کی ہے کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے 60 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں، اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر، قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیا لانے سے بھی مکمل گریز کریں۔

سعودی عرب نے آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجئے، رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔

زائرین کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلی جائے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے، جب دھوکہ دہی کا شبہہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں