پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی یا تجارتی تعلقات کے الزامات کی تردید کی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے نجی ٹیلی ویژن کو بیان میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی یا تجارتی تعلقات قائم کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت شروع ہونے کے الزامات پروپیگنڈا ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی ان تعلقات کو شروع کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔
30 مارچ کو ایک بیان میں، امریکن جیوش کمیٹی (AJC) نے کہا کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت شروع ہو چکی ہے اور پاکستان سے کھانے پینے کی اشیاء لے کر پہلا جہاز اسرائیل پہنچا اور اس نے اپنا سامان اتار دیا ہے۔