ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندوستانی فوجیوں نے کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے، سردار عتیق

role in helping

مظفرآباد:آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران رواں برس اب تک ایک خاتون سمیت 18 کشمیریوں کی شہادت پرشدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کو جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی سزا دینے کیلئے ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے بعد بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ قابل تشویش ہے۔

ہندوستانی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پڑھے لکھے بیگناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی ہندوستانی حکومت نے 5اگست2019کے بعد مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے،  فسطائی مودی مقبوضہ علاقے میں ہندو تو ایجنڈہ مسلط کرنا چاہتے ہیں اور وہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں