ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سات ہزار فٹ کی بلندی پر افطار، تصاویر وائرل

ریاض:سعودی عرب کے پہاڑوں پر افطار کرنے والے چند لوگوں کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عرب میڈیاکے مطابق شہریوں کے ایک گروپ نے بلند و بالا فیفا پہاڑ کے کنارے پر بیٹھ کر افطاری کی۔

اس منظر کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو لوگ مسحور ہوگئے،اتنی بلندی پر افطار کا یہ منظر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوف اور حیرانی کے احساسات پیدا کر رہا ہے۔

جازان میں ٹور گائیڈ بسام الفیفی نے اس منظر کو کیمرے کے لینز میں محفوظ کر کے امر کردیا، سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بڑا رد عمل دیکھنے میں آیا اور تصاویر کی بے حد تعریف کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں