ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرحدوں سے غیر قانونی داخلہ و خروج کے دعوے کلیتاً بے بنیاد ہیں: آقار

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں سے غیر قانونی داخلہ و خروج کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

آقار،  6 فروری کے قہرمان ماراش مرکز والے زلزلے کے بعد ،علاقے میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تحصیل کرک حان میں زلزلہ زدگان کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے جوان زلزلے کے بعد جاری امدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سے متعلقہ فرائض کو بھی بغیر کسی تعطل اور کمی بیشی کے سرانجام دے رہے ہیں”۔

سرحدی سلامتی سے متعلقہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ” ہمارے جوان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرحدوں کا پہرہ دے رہے ہیں اور کسی قسم کے غیر قانونی داخلہ و خروج کی اجازت نہیں دی جا رہی”۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر موضوع سے متعلق شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو مناظر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دیگر ممالک میں اور مختلف اوقات میں اتاری گئی تصاویر اور ویڈیو مناظر کو استعمال کر کے رائے زنی  اور سیاسی مباحث کی جا رہی ہیں۔ یہ سب سراسر غلط ہے۔ ہمارے جوان ہر لمحہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پورے عزم و ہمت اور پوری وفاداری و ایثار کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ سرحدوں سے کسی بھی شکل میں غیر قانونی داخلہ و خروج کی اجازت نہیں دی جا رہی”۔

6 فروری کے زلزلے کے بعد سے ترکیہ کی طرف مہاجرین  کی بھاری لہر کے دعووں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ  ” یہ دعوے کلیتاً غیر حقیقی ہیں اور دروغ گوئی پر مبنی ہیں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں