ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن سے فرار اختیار کرنے والے توہین عدالت کریں گے،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے فرار اختیار کرنے والے توہین عدالت کریں گے، سپریم کورٹ کاحکم نہ مانا گیا اور الیکشن روکنے کی کوشش کی گئی تو قوم سڑکوں پر نکلے گی

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت انتخابات میں شکست کے خوف سے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، حکومت انتخابات ہارنے سے گھبرا رہی ہے، رائے عامہ کے تمام جائزوں سے حکومتی شکست ظاہر ہے، اس لیے وہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان کے ہر وکیل نے کہا کہ 90 دن میں انتخابات لازمی ہیں، لیکن پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے فرار چاہتا ہے، حکمران خوفزدہ اور ڈرے ہوئے ہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن سے فرار اختیار کرنے والے توہین عدالت کریں گے، سپریم کورٹ کاحکم نہ مانا گیا اور الیکشن روکنے کی کوشش کی گئی تو قوم سڑکوں پر نکلے گی۔

عمران خا کا کہنا تھا کہ یہ سپریم کورٹ پرحملے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی صرف یہ کوشش ہے کہ الیکشن نہ ہوں، یہ عدالت عظمی میں بھی تقسیم پیدا کررہے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ الیکشن ان کی تباہی ہے، خود کو بچانے کیلئے یہ پاکستان کے آئین کے خلاف جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں