ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی، چلتی ٹرین سے گرنے والے مسافر کو بچالیا

راولپنڈی ریلویز پولیس اہل کار کی حاضر دماغی اور فرض شناسی نے چلتی ٹرین سے اترتے وقت گرنے والے مسافر کو حادثے سے بچالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ رحمان بابا ایکسپریس میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر اترنے کی کوشش میں تھا اور  ایک مسافر ٹرین پر چڑھنا چاہ رہا تھا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹرین سے اترنے والا مسافر اچانک پھسل گیا اور پھسل کر ٹرین کے نیچے آنے لگا۔

ہیڈ کانسٹیبل لعل روز خان مسافر کو گرتا دیکھتے ہوئے بروقت امداد کے لیے اس کی طرف بھاگا، راولپنڈی ریلویز پولیس اہلکار کی اس فرض شناسی کی بدولت ریلوے مسافر کی جان بچ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں