ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی و  وفاقی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردئیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، عدالت میں سکینہ، ثمینہ اور صائمہ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے شہری لاپتا ہیں، بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں