برکینا فاسو کے شمال میں ہوئے دہشتگرد حملے میں 44افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، بعض نامعلوم مسلح افراد نے ساحل نامی علاقے میں واقع کوراکو اور ٹون ڈوبی دیہاتوں پر حملہ کر دیا۔
اس واقعے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے جس کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے متعلقہ دہشتگرد گروہ برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق، سال 2015 سے دسمبر 2021 تک چھ سو حفاظتی اہلکاروں سمیت دو ہزار افراد ہلاک جبکہ بیس لاکھ اپنا گھربار ترک کر چکے ہیں۔