ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن 7مئی کو ملتوی شدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے، حافظ نعیم 

occupying

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دباؤ  میں آکر الیکشن کمیشن بار بار کراچی میں بلدیاتی  الیکشن کی تاریخ میں توسیع کر دیتے  ہیں  بلدیاتی انتخابی عمل کے مکمل ہونے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے اور عوام اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر سے محروم ہیں،الیکشن کمیشن 7مئی کو ملتوی شدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی شدہ 11نشستوں پر 18اپریل کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرکے 7مئی کی نئی تاریخ کے اعلان کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابی عمل کے مکمل ہونے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے اور عوام اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر سے محروم ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اب 7مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنائے اور پہلے کی طرح آر اوز اور ڈی آر اوزنے جو کردار ادا کیا ہے اس کی روک تھام کی جائے۔ تمام امیدواروں کو فارم 11اور 12جاری کیے جائیں اور اسی کے مطابق نتائج جاری کے جائیں اور ماضی کی طرح نتائج میں تاخیر نہ کی جائے۔ 15جنوری کے بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اور ان کا جو کردار سامنے آیا ہے اسے ہر گز نہ دہرایا جائے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی قسم کی دھاندلی کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی ان 11نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، وارڈز کی سطح پر جیت چکی ہے،7مئی کو چیئر مین اور وائس چیئر مین بھی ہمارے کامیاب ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں