ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ

Remittances

کراچی: مارچ میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ہوگیا، اوورسیز پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس ماہ اوورسیز پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالر وطن بھیجے۔

مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 20.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اوسطا ڈھائی ارب ڈالر وطن بھیجے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں