ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے ہیں ۔

اداکار طارق جمیل پراچہ نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی تھے ۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانے گئے ، طارق جمیل نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا تھا جس کو کافی مقبولیت ملی تھی ۔

اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی ، ان کے مشہور ڈراموں میں پیار نام کا دیا، اڑان ، محبت چھوڑ دی میں نے ، دل مومن اور سات پردوں میں، شامل ہیں ۔

سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں