ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اشتعال انگیز گفتگو ،علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

 تفصیلی فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور کا پہلے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا جو تفتیشی افسر کی نظر میں ناکافی تھا، وقت کی کمی کے باعث تفتیشی افسر پیمرا سے علی امین گنڈاپورکی ڈی وی ڈی حاصل نہیں کرسکے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی لیبارٹری سے وائس میچنگ کروانا ضروری ہے لہذا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر جامع تفتیش کے ساتھ اگلی سماعت پر حاضر ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ تھانے میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں