ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان نے ٹی سی جی انادولو جنگی بحری جہاز کا معائنہ کیا

دنیا کے پہلے مسلح ڈراونز سے لیس بحری جہاز ٹی سی جی   انادولو  کے ایک تقریب کے ساتھ ترک بحریہ کے حوالے کیے جانے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان  نے اس بحری جہاز کو معائنہ کیا۔

استنبول کے علاقے تزلا میں بحری جہاز کا معائنہ کرنے والے جناب ایردوان نے اس کے عرشے پر کھڑے  قومی جنگی ڈراونز قزل ایلما کا بھی جائزہ لیا۔

صدر نے بائکار ٹیکنالوجی کے  سربراہ سلچوق بائراکتات سے قزل ایلما کی  بحری جہاز سے پہلی پرواز کی تاریخ کے بار ے میں دریافت کیا۔

جس پر  بائراکتار نے بتایا کہ اس حوالے سے امور پر کام سرعت سے جاری ہے اور اس کی پرواز اور لینڈنگ کا عمل انشااللہ سنہ 2025 میں  شروع ہو جائیگا۔

جناب ایردوان نے بعد جمہور اتحاد کے شراکت داروں اور وزرا کے  ہمراہ قزل ایلما کے سامنے یادگاری تصویر اتروائی۔

ترک صدر  نے وہیل ہاؤس میں مہمانوں  کے رجسڑ پر اپنے تاثرات بھی قلم بند  کیے۔

ٹی سی جی انادولو بحری جہاز کی تعمیر کا کام  استنبول کے ڈاک یارڈ میں 6 ماہ میں مکمل ہوا۔

 ۳

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں