لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اور سید طاہر نقو ی کی عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کر دی گئی ۔
بدھ کو احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اورسیدطاہرنقوی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اور سید طاہرنقوی عدالت میں پیش ہوگئے،عدالت نے ہارون یوسف اورطاہریوسف کی عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
