ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار فوج کا فضائی حملہ کثیر تعداد میں افراد ہلاک

میانمار فورسز کی طرف سے ملک کے ایک قصبے پر فضائی حملے میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کی متاثرہ قصبے کے رہائشیوں کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق میانمار کے علاقے ساگاینگ  کے قصبے پا زی گی پر فضائی حملہ کیا گیا۔ حملے میں 15 عورتوں اور متعدد بچوں سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے واقعے کے عینی شاہد  نے کہا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے اور جنگی جہازوں کے ساتھ کیا گیا اور حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ساتھ علاقے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

عینی شاہدوں نے کہا ہے کہ حملہ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا ۔ انہوں نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد سے لاعلمی ظاہر کی اور کہا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد معلوم سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پا زی گی میں عوامی دفاعی فورسز PDF کے آفس کی افتتاحی تقریب میں اطراف کے علاقوں سے کثیر تعداد میں شرکت کے موقع پر میانمار فوج کا حملہ توجہ کا مرکز بنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں