ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور:ہائی کورٹ نے ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر مستقل بنیاد پر افسر تعینات کرنے اور ماحولیاتی سفیروں کی تعداد بڑھانے اور  انہیں فعال کرنیکا حکم دے دیا۔

عدالت نے گھروں میں واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔ عدالت عالیہ نے ایس پی ڈولفن  فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔

دوران سماعت جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دئیے کہ روز افسران کے بدلنے سے حکم پر عمل درآمدکے لیے نئے افسران کو حکم دینا پڑتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں