ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر میں پانچ روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 21 اپریل بروز جمعے سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوگا۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں