بماکو:جنوبی و وسطی مالی میں ہوئے دہشتگرد حملوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے برکینا فاسوکی سرحد کے قریب سیکاسو نامی علاقے کی ایک چوکی پر حملہ کر دیا۔
واقعہ میں گھانا کا ایک ڈرائیور اور پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب ملک کے وسطی موپتی علاقے میں بھی نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
