ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردی کیخلاف حکومت اور قوم کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف حکومت اور قوم کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں فورم نے پاکستان کو درپیش بیرونی اور داخلی سلامتی کے چیلنجز سمیت ملکی اور علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ عسکری قیادت کو چیلنجز کا مکمل ادراک ہے اور وہ پاکستان کے عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔

فورم نے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف قومی ردعمل کی مکمل حمایت کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز مغربی سرحد کے ساتھ والے علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔  دہشت گردی کی لعنت کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے پوری قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے قومی قوت کے تمام عناصر کے مربوط اطلاق کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف مہم کو نیشنل سکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں