راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہونگے، عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، سٹیٹ بنک پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا پتہ لگ جائیگا،اگرسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کوپیسے نہ بھیج کرحکم عدولی کرتاہے تو ابتدا سٹیٹ بینک سے ہی کی جائے یہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے یاعوام کی عدالتوں میں ہوںگے اس کابھی پتہ لگ جائیگا،سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
شیخ رشید احمد کا تھا کہ اب توزلمے خلیل زاد نے بھی مسٹر%10 پر مہرلگا دی ہے ،نیب کے کیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں۔انشااللہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قراردیگی،عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ان کیخلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہے ،اگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنے وقت پرہی ہوکررہیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہونگے، عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، چور دروازے سے آنیوالی پی ڈی ایم کی حکومت الیکشن کے چو ک اورچوراہے میں جانے سے گھبرا رہی ہے ،نگران حکومت کے90روز پورے ہوگئے ہیں تویہ کس شوق کس اختیارکے تحت بیٹھے ہوئے ہیں۔غیرملکی انویسٹمنٹ غیرملکی ایئر لائنز بند ہورہی ہیں۔
