اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا ، دنیا بھارت کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔پلوامہ واقعہ کے حقائق سامنے آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعے کی حقیقت کے بارے میں سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات سے عیاں ہو گیا کہ کس طرح بھارتی حکومت نے سیاسی فائدے کیلئے صورتحال کا فائدہ اٹھایا، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کا انٹرویو پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتا ہے، دنیا کو بھارت کے ایسے خطرناک رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو خطے کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات سے پاکستان پر لگا الزام دھل گیا، دنیا بھارت کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے، بھارت کی اس حرکات سے خطے کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔
